جموں15 اگست۔روزنامہ ”اڑان“ کے مینجنگ ایڈیٹر تنویر حسین خطیب کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر سابق وزیراور ایم ایل اے اندروال مسٹر جی ایم سروڑی نے گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے خطیب صاحب کیساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے ۔یہاں جاری ایک
بیان میں اُنہوں نے کہاکہ وہ خطیب کے ساتھ دُکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ۔ اُنہوں نے اﷲ تعالیٰ سے دُعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
No comments:
Post a Comment